فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے ترجمان داود شهاب نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم عید کی شب اسرائیلی حملے کا جواب دینے کا پورا حق رکھتی ہے اور ہم مناسب طور پر اس آپشن کا استعمال کریں گے۔ اس حملے میں تنظیم کا ایک نوجوان شہید جبکہ تین دوسرے زخمی ہو گئے تھے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کو ایک بیان میں داود شهاب نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر اسرائیل نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے، جس سے فلسطینی تنظیمیں دل و جان سے عمل کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا اب یہی تمام فلسطینی تنظمیں متحد ہو کر اس جرم کا جواب دیں گی۔
اسلامی جہاد کے ترجمان نے بڑھتی ہوئی اسرائیلی جارحیت کے بارے میں خبردار کرتے ہویے کہا کہ اسرائیل اپنی اس جارحیت سے ایک اصول مرتب کر رہا ہے کہ وہ عمدا قتل کرتا ہے اور جب اور جہاں چاہے جنگ بندی کی خلاف ورزی کر سکتا ہے۔ اسلامی مزاحمت اس بات کو یکسر مسترد کرتا ہے۔
"اسلامی جہاد سارے فلسطینی عوام کو اپنا بیٹا سمجھتی ہے، ایسا ممکن نہیں کہ ہمارے بیٹوں کا قتل بغیر کسی جواب کے جاری رہ سکے۔ مسلمانوں یا فلسطینیوں کی خوشی کے کسی بھی موقع پر اسرائیلی اپنی جارحیت کرنے سے شرماتا نہیں۔ تل ابیب کی نظر میں ان خوشیوں کی چندان اہمیت نہیں ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کو موصولہ "سرایا القدس” کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس قابل نفرت فعل کا مناسب وقت اور جگہ ہر اس کا جواب دے گی۔ ہفتے کی شب اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے عبداللہ عبد مھنا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بیان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ہم بڑھتی ہوئی اسرائیلی جارحیت پر خاموش نہیں رہیں گے۔