(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی جانبازوں نے گھات لگاکر صیہونی فوج پر حملہ کیا اور بڑی تعداد میں اسرائیلی ٹینکوں، بکتر بند گاڑیوں اور بلڈوزر کو تباہ و برباد کر دیا گیا۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے عبرانی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ آج اسرائیلی فوج کو دو مختلف مقامات پر بھاری جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ذرائع کے مطابق مشرقی سرحد پر حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا جس میں کم سے کم چھ اسرائیلی فوجیوں کی موت ہوئی جبکہ دو فوجی گاڑیاں مکمل تباہ ہوگئیں دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ میں الشفاء ہسپتال کے قریب گھات لگاکر اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا جس میں بڑی تعداد میں اسرائیلی ٹینکوں، بکتر بند گاڑیوں اور بلڈوزر کو تباہ و برباد کر دیا گیا تاہم اس حملے میں ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت غزہ میں ہونے والےبھاری جانی اور مالی نقصان کو دنیا سے چھپا رہی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ الشفا اسپتال کے قریب ہونےوالے حملے میں کم سے کم 15 اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوئے ہیں۔