(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مرکزی الیکشن کمیشن کے سربراہ حماس کی جانب سے صدارتی انتخابات میں شرکت کی یقین دہانی کیلئے تحریری جواب حاصل کرنے کیلئے آج غزہ پہنچیں گے۔
فلسطینی اتھارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اعظم الاحمد نے فلسطینی ریڈیوکو اپنے انٹر ویو میں کہا ہے کہ فلسطینی صدر محمود وعباس کی جانب سے صدارتی انتخابات میں شرکت کیلئے بھیجے گئے دعوت نامے پر حماس کی جانب سے آج تحریری جوابی خط وصول کرنے کیلئے فلسطین کے مرکزی الیکشن کمیشن کے سربراہ حنا ناصر غزہ جائیں گے ۔
انھوں نے کہا کہ حماس کی طرف سے تحریری خط موصول ہونے کے بعد ، صدر محمود عباس صدارتی فرمان جاری کریں گے جس میں تقسیم کا صفحہ تبدیل کرنے کے لئے قانون سازی اور صدارتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ طے کی جائے گی۔