• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پی ایل او

محمود عباس پی ایل او کے سیاسی شعبے کے سربراہ

ہفتہ 12-09-2009
in پی ایل او, فلسطین
0
mehmud-abbas
0
SHARES
0
VIEWS

mehmud-abbas فلسطینی ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق فتح کی ایگزیکٹو کمیٹی نے تنظیم آزادی فلسطین کے جنرل سیکرٹری فاروق قدومی کی برطرفی کے بعد محمود عباس کو پی ایل او کے سیاسی شعبے کا سربراہ قرار دے دیا ہے،

 

وہ آئندہ چند روز میں باقاعدہ طور پر اپنے منصب کا حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ حال ہی میں فتح کی ایگزیکٹو کونسل کے رام اللہ میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ یہ اجلاس رام اللہ میں جمعرات کے غیر آئینی صدر محمود عباس کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پی ایل او کے اہم عہدوں کے لیے مختلف پارٹی قائدین کے نام تجویز کیے گئے، اس موقع پر کئی نئے عہدے بھی متعارف کرائے گئے۔ اجلاس میں یاسرعبدربہ کو فتح کا جنرل سیکرٹری، صائب عریقات کو چیئرمین امور مذاکرات ، احمد قریع کو القدس امور کا سربراہ اور بعض دیگر افراد کو بھی مختلف عہدوں پر مامور کیا گیا۔ اس کے علاوہ محمد زھدی نشاشیبی کو فلسطینی قومی فنڈ کا انچار، زکریا آغا کو امور مہاجرین و پناہ گزین، عبدالرحیم ملوح کو منتظم برائے خارجہ و عرب تعلقات، حنا عمیرہ کو سماجی امور، تیسیر خالد کو امور مغربی دنیا، صالح رافت کو فوجی امور غساب شعکہ کو بین الاقوامی تعلقات، محمود اسماعیل کو قومی امور، ریاض خضری کو تعلیم اور علی اسحق کو اسپورٹس اور امور نوجوان مقرر کیا گیا۔ اس موقع پرفیصلہ کیا گیا کہ پی ایل کے رام اللہ میں ہونے والے کسی بھی اجلاس میں غیر آئینی وزیراعظم سلام فیاض بھی موجود رہیں گے۔ نئی تنظیم سازی میں کئی اہم سرکردہ پارٹی راہنماؤں کو نظرانداز کر کے نئے افراد کو سامنے لایا گیا ہے، جس پر پارٹی حلقوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.