• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 5 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

محمود عباس نے مزید تین وزیروں کی منظوری دے دی، حماس کی مخالفت

بدھ 16-12-2015
in فلسطین
0
Abbas Pal
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ اور تحریک فتح سمیت دوسری سیاسی جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت میں ردو بدل کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب حماس نے کابینہ میں یک طرفہ ردو بدل مسترد کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطین میں قائم 17 کابینہ میں مزید تین وزیروں کی شمولیت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حماس نے اپنے رد عمل میں صدر کے فیصلےکی مخالفت کرتے ہوئے اسے مفاہمتی اور اشتراک سیاست کے اصول کے منافی قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر محمود عباس نے کابینہ میں تین نئے وزیروں کی شمولیت کی منظوری دی ہے۔ نئے شامل ہونے والے وزیروں میں علی محمود ابو دیاک، ایہاب یاسر بسیسو اور ابراہیم محمود الشاعر شامل ہیں۔ ابو دیاک کو وزارت انصاف، یاسر بسیسو کو ثقافت و اطلاعات اور محمود الشاعر کو سماجی بہبود کی وزارت کا قلم دان سونپا گیا ہے۔

صدر محمود عباس نے تینوں وزیروں سے حلف لیا۔ اس موقع پر فلسطینی حکومت کے وزیراعظم رامی الحمد للہ بھی موجو دتھے۔

خیال رہے کہ ایک سال قبل فلسطینی تنظیموں حماس اور الفتح کے درمیان مفاہمتی معاہدے کے بعد تشکیل پانے والی قومی حکومت میں دوسری بار توسیع کی گئی ہے۔

دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے صدر محمود عباس کی جانب سے قومی حکومت میں یک طرفہ توسیع کی مخالفت کی ہے۔ حماس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر نے جماعت کی قیادت سے مشاورت کے بغیر تین نئے وزیروں کے تقرر کی منظوری دی ہے۔

حماس رہنما اور جماعت کے پارلیمانی لیڈر صلاح الدین بردویک کا کہنا ہے کہ صدر عباس نے ان سے صلاح مشورے کے بغیر ہی وزیروں کا تقرر کیا گیا ہے جو جمہوری اور قومی سیاسی شراکت کے اصولوں کے منافی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.