(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) رواں ماہ القسام کے جانبازوں کے ہاتھوں جہنم واصل ہونےوالے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 167 ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج کے ترجمان نے گذشتہ روز اپنے ایک افسر اور دو فوجیوں کے غزہ میں مارے جانے کا اعلان کیا ہے جبکہ القسام بریگیڈ نے اپنے پیغام میں سات اسرائیلیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا ۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں اعلان کیا ہے کہ گذشتہ روز غزہ کے مختلف علاقوں میں حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ کے جانبازوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں جاری ہیں ، اس دوران ایک افسر اور دو سپاہیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے تاہم ان کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں ہیں، اس سے قبل غاصب فوج نے ایلیٹ فورسز کی نہال بریگیڈ کے ایک کمپنی کمانڈر سمیت 5 افسران اور جوانوں کی ہلاکت ، 9 شدید زخمیوں سمیت 43 افراد کے زخمی ہونے کا اعلان بھی کیا۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو غزہ پر جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد 494 ہو گئی ہے، جس میں اسرائیل کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ ہلاک ہونے والے 167 فوجی بھی شامل ہیں۔