• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مئی کی ۱۴تاریخ کو اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا،فلسطینی پناہ گزینوں کی فلسطین واپسی کی قرار داد پیش کی جائے گی۔

منگل 15-05-2012
in فلسطین
0
plf press_conference
0
SHARES
0
VIEWS

plf press_conferenceمئی کی  ۱۴تاریخ کو اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا،فلسطینی پناہ گزینوں کی فلسطین واپسی کی قرار داد پیش کی جائے گی۔
فلسطینیوں پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ظلم و بربریت کے ۶۴ سال گزر جاناعالمی اداروں ،انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحد ہ سمیت دیگر اداروں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،

اقوام متحد ہ امریکی کٹھ پتلی ہے ،ملک بھر میں طلباء اور نوجوان تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات پر ۱۵ مئی کو فلسطین عوام سے اظہار یکجہتی مناتے ہوئے ’’یوم نکبہ ‘‘ (فلسطینیوں پر ڈھائی جانے والی بہت بڑی مصیبت کا دن)کے عنوان سے پروگرامات منعقد کریں۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی اور طلباء تنظیموں کے رہنماؤں بشمول فیصل شیخ (صدر پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن )،خلیل ستی (مرکزی رہنمامسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن نواز)،حافظ بلال(رکن شوریٰ اسلامی جمعیت طلبہ)،عالمگیر خان (صدر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان سندھ)،عبد الباسط (ناظم انجمن طلبہ اسلام)،بختاور شاہ (مرکزی رہنما پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن )،محمد فدل (صدر جنرل یونین فلسطینی طلباء)اور دیگر نے پیپلز سیکرٹیریٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور طلباء تنظیموں کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ ۱۴ مئی سنہ ۱۹۴۸ ء سے آج سنہ ۲۰۱۲ ء تک پوری تاریخ فلسطینیوں پر صیہونی مظالم سے بھری پڑی ہے لیکن دنیا کی نام نہاد بلند و بانگ دعوے کرنے والی حکومتیں خصوصاً عالمی استعما ر امریکہ،برطانیہ ،فرانس اور دیگر ممالک کی روز اول سے مجرمانہ خاموشی اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی پشت پناہی نے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں کر دی ہے کہ یہ سب کے سب فلسطینی عوام کے دشمن ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ دسیوں لاکھ فلسطینی رنج و آلام میں ہیں جبکہ یہ افراد چھ عشرے گزر جانے کے باوجود بھی اپنے گھروں سے دور ہیں اور آوارہ وطن کر دئیے گئے ہیں۔رہنماؤں کاکہنا تھا کہ فلسطین ہر صیہونی غاصبوں کے قبضہ کو ساٹھ سال سے زیادہ گزر چکے ہیں اورا س خون ریز المیہ کے اصلی ذمہ داروں کو سب پہچانتے ہیں جن میں برطانیہ کی سامراجی حکومت سر فہرست ہے جس کی سیاست ،اسلحہ،فوج اور اقتصادی و ثقافتی توانائیاں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی مدد گار بنیں۔
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ صیہونی حکومت اس وقت زیادہ نفرت انگیز،کمزور اور تنہا ہے اورا س کا اصلی حامی امریکہ ہمیشہ سے زیادہ سراسیمہ اور مشکلات میں ڈوبا ہوا ہے ،رہنماؤ نے مزید کہا کہ ’’یوم نکبہ‘‘ کے موقع پر ہم پوری دنیا کی حکومتوں سے اور بالخصوص پاکستان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطین کے دسیوں لاکھ پنا گزینوں کو ان کے گھروں میں واپس بھیجنے کے لئے عالمی اداروں میں آواز بلند کی جائے ۔ان کاکہنا تھا کہ ہم کسی جنگ کی خواہش نہیں رکھتے اور نہ ہی یہودیوں کو سمندر میں غرق کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام فلسطینی جو دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی آباد ہیں اپنے گھروں کو لوٹ سکیں اور حکومت کا نظام ایک ریفرنڈم کے زریعے انجام دے کر یہ فیصلہ کریں کہ بعد میں آنے والے یہودیوں کو فلسطین میں رہنا چاہئیے یا نہیں۔انہوں نے عالم اسلام،عالم عرب اور دنیا کی غیرت مند حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ دسیوں لاکھ پناہ گزین فلسطینیوں کو فلسطین لانے میں مدد فراہم کریں ۔رہنماؤں کاکہنا تھا کہ حالیہ دنوں فلسطینی جیلوں میں موجود اسیروں کے ساتھ ہر طرح کی ہمدردی کرتے ہیں اور اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صیہونی جیلوں میں قید بے گناہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں اپنا کردار ادا کرے۔اس موقع پر پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان کے صدر فیصل شیخ کا کہنا تھا کہ جامعہ اردو کراچی میں ۱۵ مئی کو ہونے والے سیمینار بعنوان ’’فلسطین ،فلسطینیوں کا وطن‘‘ کی میزبانی پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن انجام دے گی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.