فلسطینی وزارت اوقاف نے بھی اتوار کے روز انتہاء پسند یہودی ٹولوں اور صہیونی سکیورٹی فورسز کی جانب سے قبلہ اول میں گھس کر یہودی تلمودی عبادات کی ادائیگی اور نمازیوں پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔
فلسطینی وزارت اوقاف نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تمام بین الاقوامی اور قومی تنظیموں سے مسجد اقصی کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرنے اور اسرائیلی پولیس کی نگرانی میں مسجد پر دھاوا بولنے والے یہودیوں کے مواخذے کی اپیل کی۔
اس موقع پر وزارت اوقاف نے 48ء کے مقبوضہ علاقوں، مغربی کنارے اور بالخصوص القدس کے ان فلسطینیوں کے کردار کو سراہا جنہوں نے آج صبح یہودی ٹولوں کے مسجد پر حملوں کی کوشش کو ناکام بنایا تھا۔
فلسطینی حکومت کی وزارت اوقاف نے قوم کے بہادر اور جاں نثار نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے مقدس مقامات بالخصوص قبلہ اول مسجد اقصی کےتحفظ کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے اسلامی تعاون کونسل اور عرب لیگ سے بھی مسجد اقصی اور القدس کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین