• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 10 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قومی اتحاد سے قبل نئے دستور کی تدوین کا مطالبہ قبول نہیں: حماس

پیر 28-11-2011
in فلسطین
0
plf accept
0
SHARES
0
VIEWS

plf accept

فلسطین کی مذہبی سیاسی جماعت اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے قومی مصالحت سے قبل ملک میں نئے دستورکی تدوین کی مخالفت کی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ جب تک تمام سیاسی جماعتوں کے مابین قومی اتحاد کے لیے جاری کوششیں حتمی شکل اختیار نہیں کر لیتیں اس وقت نئے دستور پر کام کرنا مفاہمت کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے مرکزی رہ نماء اور تنظیم کے پارلیمانی بلاک اصلاح وتبدیلی کے رکن ڈاکٹر صلاح الدین بردویل نے غزہ میں ایک بیان میں کہا کہ وہ مصالحت سے قبل دستورسازی کے عمل کو نہیں مانتے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی آئین ساز کمیٹی کے چیئرمین سلیم الزعون کی جانب سے آج پیر کے روز غزہ کی پٹی، رام اللہ اور اردن کے دارالحکومت عمان میں آئین سازکمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی کوئی گنجائش نہیں تھی۔ وہ اس فیصلے کا بائیکاٹ کرتے ہیں اور ان کی جماعت آئینی سازی کے عمل میں اس وقت تک شریک نہیں ہو گی جب تک تمام سیاسی جماعتیں مصالحت پر متفق نہیں ہو جاتیں۔
حماس رہ نما کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کے لیے آئین سازی کا عمل تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے ہو گا اور کوئی ایک جماعت یہ کام نہیں کر سکتی اور کوئی جماعت ایسا کرے گا تو اسے تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
ڈاکٹر بردویل نے کہا کہ ملک میں نئے آئین کی تدوین سے قبل تنظیم آزادی فلسطین کو ازسرنومنظم کرنا ضروری ہے کیونکہ آئین سازی کا عمل تمام فلسطینیوں کا یہ مشترکہ پلیٹ فارم ہی کر سکتا ہے۔ کسی ایک جماعت کو آئین سازی کا مینڈیٹ نہیں دیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ قاہرہ مذاکرات میں تمام فریقین نے تنظیم آزادی فلسطین کو جلد ازجلد فعال کرنے پراتفاق کیا تھا نہ کہ دستورسازی پر اتفاق ہوا تھا۔ فتح اورفلسطینی اتھارٹی کو بھی قاہرہ معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے تنظیم آزادی فلسطین کو فعال بنانے میں کرادار ادا کرنا چاہیے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.