(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قیدیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی فلسطینی تنظیم انجمن برائے اسیران نے بھوک ہڑتال کرنے والے قیدی مہر الاخراس کی صحت میں مزیدبگاڑ کی تصدیق کر دی۔
ذرائع کے مطابق قیدیوں اور اہم اموری اختیارات کے سربراہ میجر جنرل قادری ابوبکر نے گزشتہ روزایک بیا ن جاری کیا ہے جس کے مطابق انہوں نے قوت گویائی سے محروم فلسطینی قیدی مہر الاخراس کی مسلسل 79 ویں روز بھی جاری بھوک ہڑتال کے بعد سےان کی حالت میں ایک نئے بگاڑ کا انکشاف کیا ہے ۔
ابوبکر نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ مہر الاخراس نے لمبی بے ہوشی کے بعدکل بڑی مشکل سے آنکھیں کھولیںاور کچھ بولنے کی کوشش کی جس کے بعدوہ دوبارہ بے ہوشی میں چلے گئے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ قیدی وقفے وقفے سےکوما فٹس میں داخل ہورہا ہے اور یہ تیزی سے خراب ہوتی صورت حال کی جانب اشارہ ہے ۔
انجمن برائے اسیران کے سربراہ کی جانب سے مہر الاخراس کی فوری رہائی کی ضرورت اور انتظامی نظربندی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ ان کی جاری بھوک ہڑتال کو رکوانے کے لیے ان کی رہائی واحد راستہ ہے۔