(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مہر الاخراس نے اپنی اسیری کے دوران یہ پیغام دیا ہے کہ میںنے جیل سے رہائی کے لیے بھوک ہڑتال شروع کی ہےاور یہ بھوک ہڑتال منطقی انجام تک جاری رکھی جائے گی۔
مصدقہ معلومات کے مطابق گزشتہ روز صہیونی ریاست میں فوج کی جانب سے انتظامی حراست کی پالیسی کے خلاف مسلسل 92 روزبھی بھوک ہڑتال کرنے والے زبان سے محروم بےگناہ قیدی ماہرالاخراس کی ان کے بیوی بچوں اور والدہ سے ملاقات کروادی گئی۔
ذرائع کے مطابق صہیونی کابلان اسپتال میں داخل قوت گویائی سے محروم قیدی مہر الاخراس نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات میں اپنے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرنےوالے تمام عزیزو اقارب اور شہریوں کا خصوصی شکریہ اداکر تے ہوئے یہ پیغام دیا ہےکہ وہ انتظامی قید سے رہائی تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے ساتھ ہی انہوں نے اپنے خاندان کو یقین دلایا کہ وہ جلد اپنے گھر والوں کے ساتھ ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ طویل بھوک ہڑتال کے بعد بھی ان کے حوصلے بلند ہیں اور ان کے حوصلوں میں اس اضافےکی وجہ کروڑوں لوگوںکے نیک جذبات اور دعائیں موجود ہیں۔
واضح رہےکہ صہیونی ریاست کی جیل میں مسلسل 92 روز سے بھوک ہڑتال کرنے والے قیدی ماہرالاخراس کی حالت تشویشناک ہے۔