• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 27 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قلندیا کیمپ پر اسرائیلی فوج کا دھاوا، دو فلسطینی شہید، دسیوں زخمی

پیر 16-11-2015
in فلسطین
0
Al Qalinderia
0
SHARES
0
VIEWS

قابض اسرائیلی فوج نے سوموار کی صبح مقبوضہ بیت المقدس کے قلندیا کیمپ پر ہلہ بول دیا جس کے بعد کیمپ میں موجود فلسطینیوں کے ساتھ ان کی مدبھڑ ہوئی جس میں کم سے کم دو نوجوان شہید ہوئے۔ علی الصباح کی جانے والی اسرائیلی کارروائی میں محمد شاہین شامی فلسطینی قیدی کا گھر بھی مسمار کر دیا گیا۔

میڈیکل ذرائع نے بتایا کہ اٹھائیس سالہ احمد ابو العیش اور اکیس سالہ ولیث اسعد مناصرہ قلندیا میں اسرائیلی فوجیوں کی گولی سے زخمی ہوئے جبکہ دسیوں زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں چار افراد کو براہ راست گولیاں لگیں۔ کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے زخمی ہونے والے لڑکوں کو بھی گرفتار کیا اور ساتھ لے گئی جبکہ قلندیا کیمپ میں ایک تیسرے نوجوان کی شہادت کی خبر بھی پھیل گئی۔

حال ہی میں اسرائیلی قید سے رہا ہو کر آنے والے قلندیا کیمپ کے ایک رہائشی نے بتایا کہ قابض فوج نے مقامی وقت شب دو بجے محاصرہ کیا اور اس کے بعد ہلہ بول دیا۔ رات گئے اپنی کارروائی میں اسرائیلی فوج نے اسیر فلسطینی محمد شاہین کے گھر پر بھی چھاپا مارا، صہیونی حکام نے ان کا گھر مسمار کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مزاحمت کار نوجوانوں نے اسرائیلی فوج کا مقابلہ کیا جس میں مسلح جھڑپیں شروع ہو گئیں جس میں ابو العیش نامی نوجوان شہید ہوا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.