(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی طلباء نے قطر میں منعقدہ ورلڈ سائنس اولمپک فلمی مقابلے میں تعلیمی کے شعور کو بیدار کرنے میں مددگار دستاویزی فلم تیار کرکے 70 ممالک کے کے طلباء کو شکست دیتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
وزارت تعلیم کے ایک بیان کے مطابق قطر میں منعقدہ ورلڈ سائنس اولمپک فلمی مقابلے میں تعلیمی نگرانوں کی سربراہی میں فلسطینی طلباء جن میں عہد العارضہ ،میرا عمار ، تالہ فہد ، رائق غانم ، مصطفیٰ صنوبر ، عبد الرحمن شفیع، مراد عبد الغنی ، احمد جابر اور فیاح البحش شامل تھےان کی تیار کردہ "پائیدار ترقی” کے عنوان سے بننے والی دستاویزی فلم نے تعلیمی فلموں کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے 70 ممالک کے طلباء کو شکست دیتے ہوئے ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
قطر کے دارالحکومت میں ہونے والے اس اولمپکس میں اب سائنس کے شعباجات (بیالوجی ، فزکس اور کیمسٹری) میں مقابلے جاری ہیں جو دسمبر کی 12 تاریخ تک جاری رہیں گے
واضح رہے کہ آنے والے دنوں میں فلسطینی ٹیم اس اولمپکس کے اندر سائنس مقابلوں میں حصہ لے گی۔