• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قبلہ اول پر صیہونیوں کا حملہ ،مقدس مقامات کی بے حرمتی ،خواتین سمیت متعدد فلسطینی زخمی

پیر 03-06-2019
in فلسطین
0
قبلہ اول پر صیہونیوں کا حملہ ،مقدس مقامات کی بے حرمتی ،خواتین سمیت متعدد فلسطینی زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

صیہونی فوجی مسجد الاقصیٰ میں آل قبیلی کا دروازہ توڑرہے ہیں

(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)‎مقبوضہ بیت المقدس پر صیہونی افواج کے حملے جاری گزشتہ روز صیہونی آبادکاروں نے صیہونی فوجیوں اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ قبلہ اول پر حملہ کیا عبادت گزاروں پرتشدداور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی

صیہونی افواج فلسطینیوں پر آںسو گیس کے شیل فائر کررہی ہے


روزنامہ قدس کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی پولیس چیف کی نگرانی اور انتہا پسند ربی یہودا گلک کی سربراہی میں ہزار سے زیادہ صہیونی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ پرحملہ کیا ،معتکفین پر تشدد کیا جبکہ مسجد اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی ،

انتہاپسند صیہونی ربی یہود گلک مسلسل اشتعال انگیز نعرے لگارہا ہے

صیہونی افواج نے مسجد میں داخل ہوکر عبادت گزاروں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی مسجد میں توڑپھوڑ کی اور مسجد کی بےحرمتی کی ، صیہونی آباد کاروں نے پوری مسجد میں جوتوں سمیت چکر لگائے جبکہ صیہونی فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز کی جگہ آل قبیلی کا دروازہ توڑا اور باہر سے دروازہ بند کرکے مسجد کے فرنیچر کو تہس نہس کردیا ۔

صیہونی آباد کارفلسطینیوں کو مسجد سے باہر نکال رہے ہیں


فلسطینیوں کی جانب سے صیہونی افواج کے مذموم مقاصدکو روکنے کی کوشش کے دوران اسرائیلی فوج نے مزاحمت کاروں پر ربڑ کی گولیا ں چلائیں اور آنسو ں گیس کے شیل پھینکیں جس سے بچوں سمیت متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے جبکہ صیہونی فوج نے 5فلسطینیوں بھی رفتار کرلیا اس دوران صیہونی آباد کاروں کی جانب سے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے کے لئے انتہاپسند صیہونی ربی یہود گلک مسلسل اشتعال انگیز نعرے لگاتا رہا جبکہ دیگر صیہونیوں کو بھی اشتعال انگیزی کی ترغیب دیتا رہا ۔

صیہونی فوج نے فلسطینیوں کو مسجد سے باہر نکال دیا اور آباد کاروں کو مسجد کی بے حرمتی کے لئے آزاد چھوڑ دیا

صیہونی افواج نے مسجد القصی کے دونوں دروازے باب حطۃ اور باب عتیم کو بند کرتے ہوئے فلسطینیوں کو مسجد کے صحن میں محصور کرکے ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کے شیل فائرکئے جس کی وجہ سے خواتین سمیت متعدد فلسطینیوں کو سانس میں تکلیف اور ہوئی جبکہ صیہونی افواج کی جانب سے طبی امداد کی بھی اجازت نہیں دی گئی ۔
صیہونی ریاست کی بربریت اور غیر انسانی سلوک پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی تنظیم فتح کے رہنما اور فلسطین مصالحتی کمیٹی کے سربراہ صائب عریقات نے کہا ہے کہ اسرائیل ، خطے کی سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔ انھوں نے قبلہ اول پر صہیونیوں کے حملے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اشتعال انگیز اقدامات سے باز رہنا چاہیے، اس طرح کے واقعات تشویشناک اور ناقابل قبول ہیں

مسجدالاقصیٰ میں حملے کے لئے صیہونیوں کو پولیس اور فوج کا تحفظ حاصل ہے

گروپس کی صورت میں صیہونی آبادکار مسجد الاقصیٰ میں داخل ہورہے ہیں
صیہونی فوجی مسجد الاقصیٰ میں آل قبیلی کا دروازہ توڑرہے ہیں
صیہونی فوجی فلسطینی نوجوان کو گرفتار کرکے لے جارہے ہیں

 

Tags: بے حرمتیحملہخواتینزخمیسمیتصیہونیوںفلسطینیقبلہ اوّلمتعددمقاماتمقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.