• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قانون ساز کونسل کے تعطل سے قومی مفاہمت کو شدید نقصان: ڈاکٹر بحر

بدھ 21-12-2011
in فلسطین
0
plf title
0
SHARES
0
VIEWS

plf title

فلسطینی قانون ساز کونسل کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر کا کہنا ہے کہ قاھرہ میں جمع ہونے والی تمام فلسطینی جماعتیں اور دھڑے مجلس قانون ساز کو بحال اور فعال کرنے پر جلد از جلد اتفاق کر لیں، ان کا کہنا تھا کہ قانون ساز کونسل کا معطل رہنا مسئلہ فلسطین پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔

 

ڈاکٹر بحر کا کہنا تھا کہ فلسطینی بنیادی قانون کے مطابق کونسل کا اجلاس بلانے کا حق اسپیکر ڈاکٹر عزیز دویک کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون ساز کونسل کے مسلسل معطل رہنے سے فلسطینی قوم کو درپیش چیلجز کا حل مشکل ہوتا جا رہا ہے، فلسطینی مفاہمت جیسے قومی مقاصد کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
منگل کے روز ڈاکٹر احمد بحر کے جاری کردہ بیان کے مطابق جب تک اسپیکر ڈاکٹر عزیز دویک اور ’’تبدیلی و اصلاح‘‘ بلاک کے اراکین کو مغربی کنارے کی پارلیمان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی حقیقی مفاہمت پر عمل نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کسی بھی عرصے کے مقابلے میں آج فلسطینی مفاہمت پر عمل کی ضرورت سب سے زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔
ڈپٹی اسپیکر نے مزید کہا کہ قانون ساز کونسل کی کارروائی معطل رکھنے کے بہانے مضحکہ خیز ہیں۔ انہوں نے قاھرہ میں جمع ہونے والی تمام فلسطینی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی قوم کے مسلمہ حقوق پر قائم رہتے ہوئے جلد از جلد پائیدار اور دیرپا مفاہمت کی جانب رجوع کریں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.