(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست میں جاری فلسطینی قوم پر عرصہ حیات تنگ کرنے کے صہیونی حربوں میں ایک مجرمانہ اور غیرانسانی حربہ ان کے مکانات اور املاک کی مسماری ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شہر سلوان میں صہیونی بلدیاتی ادارے نے فلسطینی کے مکان اور گیراج کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسماری کے احکامات جاری کر دئے جس پر عمل درآمد کرانے کے لیے قابض صہیونی فوج نےگھر منہدم کرنے کے لیے استعمال ہونے والی بھاری مشینری کا خرچ بھی فلسطینی پر جرمانہ کے طور پر ادا کر نےکوکہاتاہم جرمانے کی رقم ادا نہ کر نے کی صورت میں فلسطینی کو جبری طور پر خود ہی اپنے مکان اور گیراج کو مسمار کرنے پر مجبور کر دیا۔
فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری عالمی قوانین کی رو سے ایک سنگین جرم ہےاور عالمی ادارے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کو نہتے شہریوں کو اجتماعی سزا دینے کے مترادف قرار دیتے ہیں۔