(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نےعلی الصبح شہری کے گھر پر دھاوا بولا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے محمد محمود زوزہ کو گرفتار کرلیا۔
مصدقہ معلومات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے علاقے بیت المقدس کے مغرب میں واقع ایک قصبے میں محمدمحمو دزوزہ کے گھر پر صبح کے وقت صہیونی فوج نے دھاوا بول کر گھر کی تلاشی کے بہانے روایتی توڑ پھوڑ کے بعد بےگناہ فلسطینی محمدمحمود زوزہ کو اس کےوالد کے سامنے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گرفتار کر کےنا معلوم مقام پرمنتقل کردیا ۔
خیال رہے کہ صہیونی فوج فلسطینی آبادی والے علاقوں میں یوں ہی گھر گھر تلاشی کے بہانے فلسطینوں کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے اور مظلوم فلسطینی باشندوں پر بے بنیاد الزامات کی آڑ میں صہیونی انتظامی عقوبت خانوں میں قید کر کے سنگین سزائیں دیتی ہے ۔