(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صہیونی فوج کی جانب سے بے گناہ فلسطینی بچوں پر تشد د اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری،بیت المقدس میں گھر کا دروازہ توڑ کر 11 سالہ فلسطینی بچے کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قابض اسرائیلی نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیت المقدس میں11 سالہ فلسطینی بچے کو اس کے گھر کا دروازہ توڑ کرگرفتار کرلیا۔
مقامی ذرائع سے دستیاب خبر کے مطابق اسرائیلی فوج نے یہ کارروائی بیت المقدس کے قدیم علاقے میں گزشتہ شام کی،گرفتاری کے بعد فلسطینی بچے کو نامعلوم حراستی مرکز منتقل کردیا گیا۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج نے فلسطینی محکمہ اوقاف کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیخ ناجیح بکیرات کے گھر چھاپہ مارا اور انکو تفتیش کے لیے پیش ہونے کے احکامات جاری کیے۔
https://www.facebook.com/roznamaquds/videos/418309292370076/?epa=SEARCH_BOX