(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے قصبے پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کا بازار گرم کیا اور خاتون سمیت متعدد افراد کو بڑے پیمانے پرتشدد کا نشانہ بناتے ہوئے حراست میں لے لیا ۔
مصدقہ اطلاعات کےمطابق گزشتہ روز قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع کوبر قصبے پرحملہ کیااور گھروں میں تلاشی کے دوران روائیتی توڑ پھوڑ کے ذریعے مقامی باشندوں کی املاک کو شدید نقصان پہنچاتے ہوئے درجنوں گھروں کو تباہ کن مادے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے کی زد میں آکرکئی گھروں کے دروازے اور فرنیچر تباہ ہوگئے تاہم صہیونی فوج نے بلا جواز ایک خاتون سمیت 5 شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ صہیونی فوج کی حراست میں آنے والے افراد میں خاتون سمیت وایل التہاز ، شادی محمود زیبر ، محمد یوسف زیبر ، محمود یوسف زیبر ، اور شہری کی بیوی راید زیبرشامل ہیں ۔