(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی بلدیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں دعوہ کیا گیا ہے کہ سمیح احمد نے بغیر اجازت کے مکان تعمیر کیا ہے جس پر اسے مسماری کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شہر بیت لحم کےعلاقے الخضر کے رہائشی سمیح احمد کو قابض ریاست کی بلدیہ کی جانب سے 4دن کے اندر اندر اپنے گھر کو اپنے ہاتھوں مسمار کر دینے کا حکم جاری کیا ہے تاہم حکم پر عمل در آمد نہ کرنے کی صورت میں صہیونی بلدیہ کی جانب سے سمیح احمد کے خاندان کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا ۔
صہیونی ریاست میں قابض حکام نے آباد کاروں کی غیر قانونی آبادکاری کے لیے ناجائز طور پر فلسطینیوں کے متعدد گھروں کو غیر قانونی قرار دیکر مسمار کر دیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں فلسطینیوں کو بے گھر کیا جا چکا ہے جبکہ اعداد و شمار کے مطابق غاصب حکام نے رواں سال غرب اردن میں فلسطینیوں کے 29 مکانات اور 39 تجارتی مراکز مسمار کر دیے ہیں۔