• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض ریاست میں  قیدی مہر الاخراس کی بھوک ہڑتال78 ویں روز بھی جاری

پیر 12-10-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
قابض ریاست میں  قیدی مہر الاخراس کی بھوک ہڑتال78 ویں روز بھی جاری
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)   قوت گویائی سےمحروم فلسطینی قیدی کی اہلیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے 78روز سے لگاتاربھوک ہڑتال جاری رکھنے کی وجہ سےانکے شوہرکی صحت شدید متاثر ہوئی ہے جس کے بعدوہ مستقل بے ہوشی کی کیفیت سے گزر رہے ہیں ایسے میں انہیںکورونا وائرس کے اثرات کا شدید خطرہ ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روزقابض ریاست میں بولنے کی صلاحیت سے محروم اسرائیلی کپلن ہسپتال منتقل ہونے والے قیدی مہر الاخراس جن کی حالت مسلسل 78 ویں روز بھی بھوک ہڑتال جاری رکھنے کے باعث شدید خراب ہے۔

انہوں  نے اپنے شوہر کی حالت کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ شدید بیمارمہرالاخراس کو  کوروناوائرس کا خطرہ ہے تاہم ہسپتال انتظامیہ نےان کی درخواست کے باوجود ان کے اور ان کے شوہر کے لئے کورونا معائنہ کرنے سےبھی انکارکردیاہے۔

مہر الاخراس کی اہلیہ نے بتایا کہ انہوں نے پانچ دن تک جاری رکھنے  کے بعد اپنی علامتی بھوک ہڑتال کوصرف اس لیے  روک دیاکیوں کہ ان کی صحت اس قابل نہیں رہی تھی اور ان کے شوہر کو ان کی مددکی بہت ضرورت ہےاس بھوک ہڑتال کا واضح مقصدان کے شوہر مہر الاخلاس کو بے قصور جیل میں ڈالے جانےکی جانب حکومت کی توجہ مبذول کرانا تھاساتھ ہی اس ظلم کے خلاف اپنے شوہر کی آواز بلند کرنے میں ان کی مدد کرنا تھا جسے وہ اپنی صحت کی خرابی کے باعث جاری نہ رکھ پائیں ۔

انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ نا انصافی پر فلسطینی حکومت کی ناکامی اور ان کی درخواستوں کی شنوائی نہ ہونے پر بھی گہرے افسوس کا اظہار کیا جبکہ عوام  ہر قدم پران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے  ہوئے اسپتال کے سامنے موجود رہتے ہیں جن کی کوششوں  کے نتیجے میں آج ان کے شوہر کے لئے سپریم کورٹ میں ایک سیشن منعقد ہوگا  جس کابہرحال کوئی نہ کوئی نتیجہ ضرور نکلے گا۔

Tags: اسرائیلی کپلن ہسپتالبھوک ہڑتالصہیونی جیل خانہقابض ریاستمقبوضہ فلسطینمہرالاخراس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.