(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی بلدیہ نے نابلس کے جنوب میں بیناقصبے کے داخلی راستے پر بنے بیرک کو تباہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق جہاں مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی باشندوں کوانکی سرزمین سے نکالنے کی سازش کو پروان چڑھاتے ہوئے صہیونی بلدیہ اور فوج کا سہارا لیتے ہوئے صہیونی حکام مظلوم فلسطینیوں کے گھروں کو نمہدم کرکے انہیں بے اسرا کر رہے ہیں اور صہیونی آبادکاروں کو فلسطین میں ناجائز طریقے سے بسا رہے ہیں اسی سازش کے تحت قابض حکام کے بلڈوزروں نے نابلس کے جنوب میں بینا قصبے کے داخلی راستے پر موجود جمال کھادر کی ملکیت 500 میٹر کے رقبے پر واقع بیرک کو مسمار کردیا۔
شمالی مغربی کنارے میں تصفیہ فائل کے انچارج غسان ڈگلس نے بتایا کہ اس قبضے کے بلڈوزروں نے جمال خدر کی ملکیت کو اسی طرح تباہ کردیا جیسے اب تک کی فلسطینی املاک صہیونیوں کے ہاتھوں تباہی کا شکار ہوتی رہی ہیں۔واضح رہے کہ اس واقعہ کے بعد علاقے بھر میں کشیدگی پھیل گئی۔ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں 18 لاکھ فلسطینی باشندے رہائش پزیر ہیں جنہیں ایک منظم انداز میں اسرائیلی جارحیت کا روز سامنا کرنا پڑتا ہے۔