بیت المقدس(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی نیوی نےفلسطینی ماہی گیروں پر اس وقت براہ راست فائرنگ کی جب وہ رفاح باردڈ کے ساحل سے تقریبا چند میل کے فاصلے پر مچھلی کے شکار میں مصروف تھے ، قابض نیوی نے فلسطینی ماہی گیروں پر براہ راست فائرنگ کی اور ان کی کشتیاہ تباہ کردیں۔ اسرائیلی حکام نے فلسطینی ماہی گیروں کو مچھلی کے شکار کےلئےغزہ سے صرف 5ناٹیکل میل کے اندر شکار کی اجازت دی ہے ،واضح رہے کہ اس سے قبل فلسطینیوں کو کھلے سمندر میں صرف 12 ناٹیکل میل تک جانے کی اجازت تھی جو اب مزید کم کرکے صرف 5 ناٹیکل میل کردیا گئی ہے جبکہ چندروز قبل اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کے بعد فلسطینی ماہی گیروں پر کھلے سمندر میں شکار کرنے پر پا بندی عائد کردی تھی جس کے باعث ماہی گیروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی تھی