مغربی کنارے (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطین پریزنرز سوسائٹی (پی پی ایس ) کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق صیہونی فوج نے فلسطین کے مغربی کنارےکے شہر تکلریم میں علی الصبح گھروں کی تلاشی کا عمل شروع کیا اس دوران پانچ فلسطینیوں یحیٰی عدنان ،ہونون ، حشام ،ریاض اور انس محمود کو گرفتار کرلیا۔
پی پی ایس نے مزید بتایا کہ صیہونی فوج نے تلکرم کے پناہ گزین کیمپ پر بھی دھاوا بولا گھروں کی تلاشی لی اور 28سالہ بشار فوازة
اوسر سمير عاهد فوازة کو اغواء کرلیا جبکہ دوسری جانب نبلس کے علاقے میں صیہونی آباد کاروں نے مدامة کے علاقے میں فلسطینیوں کا گھر مسمار کردیا۔