مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے وسطی علاقے میں ایک فوجی کیمپ کے قریب ہونے والی فوجی مشقوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی ویب سائیٹ ’’0404‘‘ کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ زخمی ہونے والے فوجی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔
اسرائیلی ویب سائیٹ کے مطابق مشقوں کے دوران زخمی ہونے والے فوجی اہلکار کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ سوموار کو بھی ایک اسرائیلی فوجی وادی اردن میں ہونے والی مشقوں کے دوران زخمی ہوگیا تھا۔
حالیہ عرصے کے دوران اسرائیلی فوج کی مشقوں میں فوجیوں کے زخمی ہونے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔