(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی وزیرکا کہنا ہے کہ جب امریکا، جرمنی، فرانس اور مملکت متحدہ نے روس کو میزائلوں کی امداد کے سبب ایرانی ہوابازی پر پابندیاں عائد کیں، یورپی یونین میں خارجہ پالیسی کے ذمے دار صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف نفرت کی مہم میں مصروف تھے”
فلسطین پر غابض غیرقانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے جمعے کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر یورپی یونین میں خارجہ پالیسی کے ذمے دار جوزپ بوریل کو فلسطینیوں کی حمایت اور صیہونی ریاست کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے قتل عام پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں جوزف بوریل کو ایرانی رہبر اعلیٰ کی گود میں بیٹھے ہوئےدیکھایا گیا ہے جس میں ان کے ہاتھ میں ایرانی پرچم بھی ہے۔
تصویر پر تبصرہ کرتےہوئے صیہونی وزیرخارجہ نے لکھا کہ جوزف بوریل "شر کے محور” کو سپورٹ کر رہے ہیں جس سے ان کی مراد ایران ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل وہ تل ابیب میں جوزف بوریل کا استقبال کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔
اپنے بیان میں صیہونی وزیرخارجہ نے جوزف بوریل پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "وہ ایک دہشت گرد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کر رہے ہیں جس پر ایران اور شر کے محور کا کنٹرول ہے، اس پوسٹ میں انھوں نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کو ایک معتدل عرب ریاست قراردیا ۔