• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطین کا اقوام متحدہ سے غربِ اردن میں بین الاقوامی فورس تعینات کرنے کا مطالبہ

بدھ 30-01-2019
in خاص خبریں, فلسطین
0
فلسطین کا اقوام متحدہ سے غربِ اردن میں بین الاقوامی فورس تعینات کرنے کا مطالبہ
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین نے اقوام متحدہ سے دریائے اردن کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے اور مشرقی بیت المقدس میں مستقل طور پر بین الاقوامی فورس تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین کی اس درخواست سے ایک روز قبل ہی اسرائیل نے مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں تعینات مبصر فورس کی کارروائیاں معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

فلسطین کے اعلیٰ مذاکرات کار صائب عریقات نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کو اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے تک فلسطینی عوام کے تحفظ اور سلامتی کی ضمانت دینی چاہیے۔

دریں اثناءاسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفترنے کہا ہے کہ الخلیل میں عارضی بین الاقوامی موجودگی ( عالمی مبصر مشن ، ٹی آئی پی ایچ ) کے مینڈیٹ میں توسیع نہیں کی جائے گی ۔اس نے کہا تھا کہ ’’ہم ایسی کسی بین الاقوامی فورس کی موجودگی کی اجازت نہیں دیں گے جو ہمارے ہی خلاف کام کرے‘‘۔

ٹی آئی پی ایچ کے تحت غیر مسلح سول مبصرین کو 1997ء میں تعینات کیا گیا تھا اور وہ کوئی اکیس سال تک الخلیل میں تعینات کیا گیا تھا۔ شہر کے عین وسط میں سیکڑوں صیہونی آبادکاروں کو بسایا گیا ہے ۔اسرائیلی فوجی مستقل طور پر ان کا پہرا دیتے ہیں۔اس شہر میں فلسطینیوں کی آبادی کی تعداد دو لاکھ سے زیادہ ہے۔

Tags: اسرائیلاقوام متحدہالخلیلبیت المقدسبین الاقوامیصیہونیفلسطینفورسمبصرینمذاکراتنیتن یاہو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.