(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نئے مریضوں میں 27 کا تعلق القدس، 131 کا الخلیل، 14 کا اریحا، 14 کا وادی اردن سے ہے جبکہ بیت لحم میں ایک،۔ قلقیلیہ میں دو، جنین میں 10، رام اللہ البیرہ میں 42، طولکرم میں ایک، سلفیت میں ایک اور طوباس میں ایک کیس کی تصدیق کی گئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دورانو کرونا وائرس کے مزید 244 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 527 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جو کہ 44 اعشاریہ 9 فیصد ہے ۔
واضح رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے فلسطین اتھارٹی کی جانب سے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں ، جنین اور مقبوضہ بیت الامقدس کے مختلف علاقوںمیں گزشتہ اتوار تک سخت لاک ڈاؤن بھی جاری تھا۔