(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وباء کورونا وائرس سے مزید 14 فلسطینی دم توڑ گئے جبکہ 1486نئے کیسز کی تصدیق کی کے بعد متاثرین کی تعداد 71,644 ہوگئی۔
مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں عالمی وباء سے متاثر مزید 14 مریض دم توڑ گئے جبکہ 1486 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران الخلیل میں 64، 65 اور 68 سال کی عمر کے تین، نابلس میں 61، 89، 93 اور 95 سال کی عمر کے چار ، جنین میں 43 اور 64 سال کی عمر کے 2 ، طوباس میں 66 سال کی عمر کا ایک مریض اور غزہ میں چارمریض دم توڑ گئے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ 1486 نئے مریضوں کی تصدیق اور 14 کی ہلاکت کے بعد مقبوضہ فلسطین میں عالمی وباء سےمتاثرین کی مجموعی تعداد 71,644 ہوگئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 636 ہوگئی ہے جبکہ چوبیس گھنٹوں کےد وران 279 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ غزہ میں مزید 255 مریض سامنے آئے ہیں۔