• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین میں زمینوں پرقبضے اور یہودی آبادکاری اسرائیلی جارحیت ہے:عرب لیگ

جمعہ 18-03-2016
in فلسطین
0
0Pala0695
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) عرب لیگ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بحرمردار کے قریب فلسطینی اراضی پرغاصبانہ قبضے کے تازہ اسرائیلی فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی جارحیت قرار دیا ہے۔ عرب لیگ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو فلسطینی اراضی پرقبضے کے مکروہ ہتھکنڈوں سے باز رکھنے کے لیے صہیونی ریاست پر دباؤ ڈالے۔

رپورٹ کے مطابق قاہرہ میں عرب لیگ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی اراضی پرقبضے کی تازہ سازشیں ناقابل قبول ہیں ہیں ان کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کو فلسطینیوں کی اراضی پرقبضے کا نوٹس لیتے ہوئے غیرقانونی آباد کاری کا سلسلہ بند کرانا چاہیے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی وزیردفاع موشے یعلون نے بحر مردار کے قریب اور مشرقی بیت المقدس سے متصل شہر اریحا میں فلسطینیوں کی 2342 دونم اراضی پرقبضے کی منظوری دیتے ہوئے فوج کو اس اراضی کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال میں لانے کی اجازت دے دی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی اراضی پرغاصبانہ قبضے اس بات کا مظہر ہیں کہ صہیونی ریاست کی نیت میں فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلانے کے معاملے میں فتور موجود ہے اور وہ ایک سازش کے تحت غرب اردن کو شمالی اور جنوبی حصوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineفلسطین میں زمینوں پرقبضے اور یہودی آبادکاری اسرائیلی جارحیت ہے:عرب لیگ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.