• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

آئندہ جمعہ کے احتجاجی مظاہروں کے لیے ’’باب رحمت‘‘ کا عنوان مقرر

پیر 25-02-2019
in خاص خبریں, فلسطین
0
آئندہ جمعہ کے احتجاجی مظاہروں کے لیے ’’باب رحمت‘‘  کا عنوان مقرر
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں ہفتہ احتجاجی مظاہروں کی انتظامی کمیٹی نے کہا ہے کہ آئندہ جمعہ کو غزہ کی مشرقی سرحد پر ہونے والے احتجاج کو قبلہ اوّل کے تاریخی دروازے ’’باب رحمت‘‘ کے ساتھ موسوم کیا جائے گا۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حق واپسی ریلیوں اورغزہ کی ناکہ بندی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی انتظامی کمیٹی نے آئندہ جُمعہ کو ہونے والے مظاہروں کے لیے ’’باب رحمت‘‘ کا عنوان مقرر کیا ہے۔

انتظامی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس اور مسجد اقصیٰ فلسطینی قوم کے لیے ’’سرخ لکیر‘‘ کی مانند ہے اور غزہ کے عوام احتجاجی مظاہروں کے دوران باب رحمت کے ساتھ ہرممکن یکجہتی کا اظہار کریں گے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج اور صیہونی آباد کاروں نے ’’باب رحمت‘‘ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا اور وہاں پر موجود فلسطینی نمازیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی فلسطینی نمازیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

Tags: احتجاجیاسرائیلالقدسانتظامیباب رحمتتشددحراستحق واپسیریلیصیہونیغزہفلسطینقبلہ اوّلمسجد اقصیٰمظاہروں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.