• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطین میں آج ‘یوم ناموس رسالت’اور فرانس کے خلاف یوم الغضب کااعلان

جمعہ 30-10-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
فلسطین میں آج ‘یوم ناموس رسالت’اور فرانس کے خلاف یوم الغضب کااعلان
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مسجد اقصیٰ کے خطیب  کی اپیل پر فلسطینی قوم آج جمعہ کے روز میلاالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یاد میں یوم ناموس رسالت منائیں اور فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے اشتعال انگیز اقدام کے خلاف مظاہرے کرے گی۔

فلسطین کی سپریم علما کمیٹی کے چیئرمین اورمسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطین بھر میں آج ‘ناموس رسالت’ مظاہرے اور فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف یوم الغضب منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ  فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت سے پوری مسلم امہ اس وقت شدید غم وغصے اور صدمے سے دوچار ہے۔ انہوں‌نے کہا کہ فلسطینی قوم آج جمعہ کے روز میلاالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یاد میں یوم ناموس رسالت منائیں اور فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے اشتعال انگیز اقدام کے خلاف مظاہرے کریں۔

الشیخ صبری کا کہنا تھا کہ پوری مسلم امہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پرصدمے میں ہے۔ آج کے دور میں بھی کسی ایک مذہب یا طبقے کی طرف سے دوسرے مذہب کی توہین اور مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی اس بات کا ثبوت ہے کہ گستاخوں کسی تہذیب اور تمدن سے آشنا نہیں‌بلکہ ان میں اور جنگل کے درندوں میں کوئی فرق نہیں۔

انہوں‌نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں اسلام کی مقدس ہستیوں اور ہمارے آخری نبی کی شان میں گستاخی، تمسخر  اور مذاق ناقابل قبول اور ناقابل معافی جرم ہے۔

انہوں‌نے فلسطینی قوم سے اپیل کہ کی کہ وہ آج جمعہ کے روز ناموس رسالت کے حوالے سے ہونے والے مظاہروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور فرانس کو یہ پیغام دیں کہ مسلم امہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کےاشتعال انگیز جرم کو کسی قیمت پرقبول نہیں‌کرے گی۔

Tags: خطیب مسجد اقصیٰعکرمہ صبریقبلہ اوّلمسجد اقصیٰمقبوضہ بیت المقدسمیلاالنبی صلی اللہ علیہ وسلم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.