اقوام متحد ہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو یقینی بناتے ہوئے فلسطین سے غاصبانہ صیہونی تسلط کا خاتمہ کرے ،پاکستان کے طلباء اپنی جانوں کو نذرانہ دے کر بھی دفاع فلسطین سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔فلسطین صرف فسطینیوں کا وطن ہے ،دنیا کی کوئی طاقت فلسطینیوں کو اپنے وطن آنے سے نہیں روک سکتی۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ملک کی تمام طلباء تنظیموں بشمول اسلامی جمعیت طلبہ،پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن ،پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن،مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن،انجمن طلبہ اسلام،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ،انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن،نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے تعاون سے جامعہ کراچی،وفاقی جامعہ اردو سمیت نیپا چورنگی اور شہر کے دیگر مقامات پر اقوام متحدہ کے بین الاقوامی دن برائے اظہار یکجہتی فلسطین و فلسطینیان کے عنوان سے دستخطی مہم بعنوان ”آزاد
فلسطینی ریاست کا قیام”کا انعقاد کیا گیا ۔
جامعہ کراچی میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ،اسلامی جمعیت طلبہ،پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن ،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ،پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ،بالاورستان
اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سمیت دیگر طلباء تنظیموں کے اشترا ک سے ایڈمن بلاک جامعہ کراچی کے باہر کیمپ لگایا گیا جہاں ہزاروں طلبہ و طالبات نے آزاد فلسطینی ریاست کے حق میں دستخط اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ناجائز اور غاصبانہ قبضہ کے خلاف ووٹ دئیے،اس موقع پر جامعہ کراچی کے پروفیسرز،اساتذہ،بشمول ڈاکٹر ابو ذر واجدی،ڈاکٹر خالد عراقی ،شمائل قادری ،افتخار احمد،عنصر زیدی سمیت دیگر اسٹاف نے بھی دستختی مہم میں حصہ لیا ۔جبکہ طلباء رہنماؤں میں عبدالمقتدر غازی(اسلامی جمعیت طلبہ)،زاہد گوندل(پی ایس اے)،نظام الدین (پی ایس ایف)،عباس طوری (آئی ایس او) اور عارف حسن (بی این ایس او) سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
وفاقی جامعہ اردو میں بین الاقوامی دن برائے اظہار یکجہتی فلسطین و فلسطینیان کے عنوان سے دستخطی مہم کا انعقاد پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو یونٹ کی جانب سے کیا گیا جس میں ہزاروں طلبہ وطالبات نے شریک ہو کر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے فلسطین پر غاصبانہ تسلط کی شدید مذمت کی اور آزاد اور خود مختار آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا،اس موقع پر پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو یونٹ کے صدر بلال بلوچ اور ان کے دیگر ساتھی موجود تھے جنہوں نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی۔