• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین سنہ ۱۹۴۸ میں بھی فلسطینیوں کا تھا اور اس سے قبل بھی ،اور آج بھی ہم یہی کہتے ہیں کہ پورا فلسطین ،فلسطینیوں کے لئے

منگل 15-05-2012
in فلسطین
0
plf 2
0
SHARES
0
VIEWS

plf 2

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور جمعیت علماء پاکستان کی جانب سے ’’یوم نکبہ‘‘ (فلسطینیوں پر ڈھائی جانے والی مصیبت کا دن

)کے عنوان سے بعد نماز جمعہ میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کے باہر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،احتجاجی مظاہرے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور دنیا بھر کے عالمی اداروں اور غیرت مند حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ فلسطین کے مظلوم عوام کو ان کے وطن واپس جانے کا حق دلوایا جائے ۔احتجاجی مظاہرے میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں ر ڈھائے جانے والے ۶۴ سالہ مظالم کے خلاف نعرے اور اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کی گئی تھی،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’فلسطین پورا فلسطینیوں کے لئے‘‘،فلسطین فلسطینیوں کا وطن،مردہ باد امریکہ،اسرائیل نا منظور،فلسطین کی آزادی تک جنگ رہے گی سمیت عالمی برادری کی غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی حمایت کے خلاف نعرے آویزاں تھے۔

یوم نکبہ کے عنوان سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی،مرکزی رہنما جمعیت علماء پاکستان شبیر ابو طالب ،رہنما عوامی مسلم لیگ محفوظ یار خان ایڈووکیٹ،جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی رہنما سید سبر رضا ،رہنما جمعیت علماء پاکستان عقیل انجم اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا کے غیرت مند اور عزت مند اور دلیر حکمرانوں کو یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ آیا کیا ہم فلسطینیوں پر صیہونی مظالم کے ایک اور سال کا انتظا ر کریں یا عالمی استعمار امریکہ،برطانیہ اور ان کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف مزاحمت کریں،رہنماؤں کاکہنا تھا کہ اگر آج فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے ۶۴ برس مکمل ہوجانے کے بعد بھی دنیا کے غیرت مند اور دلیر حکمرانوں نے دو ٹوک فیصلہ نہ کیا تو آنے والی نسلیں ان مسلم ممالک کے حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کریں گی اور ان سب کا حال مستقبل قریب میں مصر کے سابق حسنی مبارک،تیونس کے زین العابدین،یمن کے عبداللہ صالح اور لیبیا کے قذافی سے بد ترین ہونے والا ہے ۔
شرکائے احتجاجی مطاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ فلسطین سنہ ۱۹۴۸ میں بھی فلسطینیوں کا تھا اور اس سے قبل بھی ،اور آج بھی ہم یہی کہتے ہیں کہ پورا فلسطین plf 3،فلسطینیوں کے لئے،نہ کہ ان یہودیوں کے لئے جن کو برطانوی سامراج اور فرانس نے دوسرے ممالک سے ہجرت کروا کر فلسطین میں لا بسایا تھا ،انہوں نے کہا کہ فلسطینی نہر سے بحر تک فلسطینیوں کا ہے اور کسی کو اس کے گھر سے نکالے جانے سے اس کا گھر ختم نہیں ہوتا ،فلسطین آج بھی فلسطینیوں کا ہے اور فلسطین واپسی ان کا قانونی،اخلاقی،سیاسی،اور سماجی حق ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں چھین سکتی۔اس موقع پر مظاہرین نے مردہ باد امریکہ،اسرائیل نا منظور اور فلسطینیوں کا قتل عام بند کرو کے فلک شگاف نعرے لگائے جبکہ اس موقع پر عالمی استعمار امریکہ،برطانیہ اور اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش
کئے گئے۔
plf 1
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.