• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطین اور کشمیر کاز کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں: مسلم پرویز

ہفتہ 21-11-2020
in پاکستان, خاص خبریں, فلسطین
0
فلسطین اور کشمیر کاز کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں: مسلم پرویز
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر اور فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے رکن مسلم پرویز نے روز نامہ قدس نیوز ایجنسی کے دفتر کا دورہ کیا اور قدس نیوز کے اراکین سے ملاقات کی۔

قدس نیوز کے دفتر میں مسلم پرویز کو فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکز ی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم اور ورکنگ کمیٹی اراکین علی احمر، ظہیر حیدر، مختار احمد اور دیگر نے خوش آمدید کہا ۔

روز نامہ قدس نیوز ایجنسی پاکستان کے دفترکے دورہ کے دوران مسلم پرویز کاکہنا تھا کہ فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کی مسئلہ فلسطین اور کشمیر کی لئے انتھک محنت سیاسی ومذہبی جماعتوں کے لئے قابل تقلید ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ ہمارا اولین مسئلہ ہے اور اس کاز کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی دینا اعزاز کی بات ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزنامہ قدس نیوز ایجنسی پاکستان میں فلسطین کاز سے متعلق تازہ ترین خبریں اور تجزیات پیش کر رہی ہے جو وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج مسئلہ فلسطین کو تاریخ میں سب سے زیادہ خطرات لاحق ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ فلسطین کاز کے لئے ہر سطح پر ہونے والی کوششوں کو سراہا جائے اور ان کی ترویج عام کی جائے ۔

جماعت اسلامی کے رہنما کاکہنا تھا کہ حکومت کو چاہئیے کہ فلسطین فاءونڈیشن پاکستان جیسی تنظیموں اور اداروں کی حوصلہ افزائی کرے تا کہ شعور اور آگہی کا عمل جاری و ساری رہے ۔

اس موقع پر فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کے سیکرٹی جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے مسلم پرویز کا دفتر آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فلسطین فاءونڈیشن پاکستان اسی طرح سیاسی ومذہبی قائدین کی سرپرستی میں فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھے گی اوراب وہ وقت دور نہیں ہے کہ جب فلسطین آزاد ہو گا اور مسلمانوں کا قبلہ اول صہیونی شکنجہ سے آزاد ہو گا ۔

Tags: جماعت اسلامیصابر ابو مریمفاؤنڈیشنفلسطین فاؤنڈیشن پاکستانقدس نیوز ایجنسیمسلم پرویز
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.