• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین اور مصر کے مابین پھوٹ ڈالنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی: اسماعیل ھنیہ

پیر 18-03-2013
in فلسطین
0
plf hania palestine free state
0
SHARES
0
VIEWS
فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ حماس مصر کے لیے حفاظتی شیلڈ کا کردار ادا کرتی رہیگی اور مصر اور فلسطین کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی تمام کوششیں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔ یہ بیان انہوں عرب انقلابات کے جلو میں مسئلہ فلسطین اور نوجوانوں کی پہلی عالمی کانفرنس کے دوران دیا۔
 
وزیر اعظم نے اتوار کی شام غزہ میں طلبہ کے اسلامی بلاک کی جانب سے منعقد کی گئی کانفرنس کا افتتاح کیا، اس کانفرنس میں مصر کی اسلامی امور کی کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صلاح سلطان، اہل سنت علماء اتحاد اور مصری انقلاب کی  محافظ کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صفوت حجازی کے علاوہ پچیس عرب اور اسلامی تنظیموں کے نمائندے شریک تھے۔
 
وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ القدس کو عرب بہار کے ساتھ جوڑنا کوئی حیران کن امر نہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ انقلابات کا ایک محرک فلسطین بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی، تبدیلی اور شہادت کی اس تحریک میں ہر جگہ مسئلہ فلسطین موجود تھا، انقلابات آنے کے بعد بھی ان تحریکوں میں مسئلہ فلسطین زندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب ممالک میں آنے والی تبدیلی کی لہر کو غضبناک کرنے میں فلسطین کے خلاف جارحیتوں کا بڑا ہاتھ ہے۔
 
فلسطینی وزیر اعظم نے کہا کہ فلسطین میں جو مظالم ڈھائے جا رہے تھے اس پر اگرچہ امت مسلمہ خاموش تھی تاہم ان میں غم و غصہ اور جذبات کی چنگاری موجود تھی جو آخر انقلابی تحریکوں کی شکل میں بڑھک اٹھی، عنقریب اس کا اختتام آخر کار فلسطین کی فتح کی صورت میں سامنے آئے گا۔  انہوں نے کہا کہ ہر جگہ اٹھنے والی تحریک میں مسئلہ فلسطین سر فہرست تھا اور انقلابی تحریکوں میں فلسطینی تنظیمیں بھی پیش پیش تھیں۔ عرب ممالک کے دارالحکومتوں میں فلسطینی پرچم میں لہرائے گئے۔ 
 
وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے زور دیا کہ عرب انقلابات سے بڑی امیدیں وابستہ ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت انتہائی افسوس ہوا جب عرب انقلابات کے مقابلے میں بھی انقلابی تحریک شروع ہوئی، ہماری تکلیف کی وجہ بھی یہی تھی کہ یہ معاملہ براہ راست فلسطین سے متعلق تھا۔
 
انہوں نے واضح کیا کہ جب ہم کہتے ہیں کو عرب قوم ترقی اور عزت و کرامت کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے تو اس سے ہماری مراد فلسطین کی آزادی کی جانب کا سفر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کبھی فلسطینی جماعتوں میں اتحاد ہوتا ہے اسرائیل کو سخت تکلیف ہوتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مصر اسرائیل اسٹریٹجک اثاثہ نہیں ہے بلکہ یہ فلسطین اور القدس کا اسٹریٹجک اثاثہ ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ عرب انقلابات اور مسئلہ فلسطین پر منعقد کی جانے والی یہ کانفرنس ایسے موقع پر منعقد کی جارہی ہے جب ان انقلابی تحریکوں کو بڑے چیلنجز درپیش ہیں خاص طور پر اس وقت جب انقلاب کے خلاف بھی تحریک شروع ہوگئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دوسرا بڑا چیلنج ذرائع ابلاغ کی جانب سے ان انقلابی تحریکوں پر دباؤ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور مغربی قوتیں عرب انقلابی تحریکوں پر قبضہ نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے عرب نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ حاصل ہونے والے فوائد کا بھرپور تحفظ کریں اور اپنے تحریک کے تمام مقاصد حاصل کرنے کے لیے مزید کوششیں جاری رکھیں۔ انہوں نے عرب قوم کی تشکیل نو کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مسئلہ فلسطین کو اولین ترجیح پر رکھ کر القدس اور سارے ملک کو آزاد کروانے اور فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے بھرپور اقدامات اٹھائے جا سکیں۔
 
فلسطینی وزیر اعظم نے صہیونی عقوبت خانوں میں طویل بھوک ہڑتال کے بعد رہائی پانے والے ایمن شراونہ کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں عزم و ثبات کی داستان رقم کرنے والے عظیم مجاہد نے اپنے بلند ارادے کے سبب شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
 
دوسری جانب مصری انقلاب کے محافظ کونسل کے سیکرٹری جنرل صفوت حجازی نے فلسطینی قوم کے درمیان موجودگی کو اپنے لیے باعث فخر قرار دیا اور اہل غزہ اور فلسطینیوں کی مزاحمت اور ثابت قدمی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
 
انہوں نے کہا کہ مصر کے انقلاب کے خلاف جو سازش کی جارہی ہے وہ کامیاب نہیں ہوگی ، فلسطینی قوم اور اس کی مزاحمتی تحریک پر مصر میں مداخلت کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصر کے ذرائع ابلاغ میں حماس اور دیگر مزاحمتی تنظیموں پر مصری فوجیوں کے قتل کے لگائے جانے والے الزامات من گھڑت ہیں۔
 
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.