• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 3 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی کے چاقو سے حملے میں اسرائیلی فوجی زخمی اور فلسطینی نوجوان کی شہادت

جمعرات 26-11-2015
in فلسطین
0
Khalil War
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں بدھ کی شام ایک فلسطینی نوجوان کے چاقو سے کیے گئے وار سے یہودی فوجی زخمی ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق الخلیل شہر میں ایک فلسطینی نوجوان کے چاقو سے حملے میں فوجی اہلکار کے جسم کے بالائی حصے پرگہرے زخم آئے ہیں۔ زخمی فوجی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجی پر چاقو سے وار الخلیل کے جنوب میں الفوار پناہ گزین کیمپ میں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجی پرحملہ آور فلسطینی کو قابض فوجیوں نے گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا۔

ادھر فلسطینی وزارت صحت نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ صہیونی فوجی پر چاقو سے حملہ کرنے والے ایک فلسطینی 20 سالہ محمد اسماعیل الشوبکی کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا ہے۔

شہید فلسطینی نوجوان کے اہل خانہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے ان سےرابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے بیٹے نے اسرائیلی فوجی پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے۔ فوجیوں نے جوابی کارروائی کرکے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا ہے۔

الفوار کیمپ میں فلسطینی نوجوان کی شہادت اور اسرائیلی فوجی پر چاقو سے حملے کے واقعے کے بعد اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.