• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 5 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی کار کی ٹکر سے چار اسرائیلی فوجی زخمی

جمعہ 11-12-2015
in فلسطین
0
Ambulance Terror
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں ’’بیت اریہ‘‘ نامی یہودی کالونی کے قریب دیر اللبن کےمقام پر ایک فلسطینی شہری نے کار کی ٹکر سے چار اسرائیلی فوجی کچل دیے اور خود بہ حفاظت وہاں سے فرارمیں کامیاب ہوگیا۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ جمعرات کی شام ایک تیز رفتار کار نے ’’بیت اریہ‘‘ یہودی کالونی کے قریب سڑک پر کھڑے چار فوجیوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی فوجیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسرائیل کے طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے فوجیوں کی عمریں بیس سال کے لگ بھگ ہیں۔ ان میں سے ایک کو معمولی زخم آئے ہیں جب کہ تین کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین میں یکم اکتوبر کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ کے دوران فلسطینی شہریوں کی انفرادی مزاحمتی کارروائیوں میں 23 صہیونی ہلاک اور 250 زخمی ہوچکے ہیں۔

گذشتہ روز سلفیت میں جس یہودی کالونی کے قریب یہودی فوجیوں کو گاڑی تلے کچلا گیا ہے وہ 1981 ء میں قائم کی گئی تھی۔ یہ کالونی مقامی فلسطینی قصبے اللبن کی 1653 دونم ارضی ہتھیانے کے بعد بنائی گئی۔ ایک دونم ایک ہزار مربع میٹر کے لیے استعمال ہونے والی اصطلاح ہے۔ دس کلو میٹر پھیلی اس کالونی میں کئی کار خانے بھی قائم ہیں۔ سنہ 2005 ء میں اس کالونی میں یہودیوں کی تعداد 3400 تھ اور اب اس میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.