(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین کےمحصور شہرغزہ سے تعلق رکھنے والے ایک یورالوجسٹ نے طب کے میدان میں اعلیٰ ترین پوزیشن کے ساتھ کامیابی حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر دیا۔
روسی وزارت صحت کے مطابق طب کے میدان میں اعلیٰ ترین نمبروں کے حصول کا یہ ایک نیا ریکارڈ ہے، فلسطینی ڈاکٹرمصطفیٰ فتحی حجی غزہ کے علاقے خان یونس سے تعلق رکھتے ہیں، ڈاکٹرمصطفیٰ فتحی حجی روس میں پہلے فلسطینی ڈاکٹر ہیں جنہوں نے طب کے شعبوں میں غیرمعمولی نمبر حاصل کیے ہیں۔
ڈاکٹر حجی نے روس کی سرکاری یونیورسٹی استراکھان سے سنہ 1998ء میں طب میں گریجوایشن کیا، سنہ 2002ء میں انہوں نے روس سے یورالوجی میں ایم بی بی ایس کیا، اس کے بعد وہ روسی نیول فورس کے ملٹری اسپتال میں بہ طور یورالوجسٹ سے منسلک ہوگئے۔ڈاکٹر حجی اب تک کئی عالمی طبی کانفرنسوں میں شرکت کرچکے ہیں۔ انہوں نے ڈنمارک، مصر اور سویڈن میں ہونے والی کانفرنسوں میں شرکت کرکے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔