• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی وزیر کا مزاحمت کاروں سے اسرائیلی فوجیوں کے اغوا کا مطالبہ

بدھ 02-05-2012
in فلسطین
0
plf army
0
SHARES
0
VIEWS

plf army

فلسطینی امور اسیران کے وزیر ڈاکٹر عطا اللہ ابو السبح نے فلسطینی اسیران کے خلاف اسرائیلی جارحیتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اس کے خلاف ایک بار پھر انتفاضہ برپا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مزاحمت کاروں کو اسرائیلی فوجیوں کے اغوا کی بات بھی کی۔

 

ابو السبح نے فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ یک جہتی کے لیے قائم کیمپ کے سامنے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ اس وقت غاصب اسرائیل کے خلاف انتفاضہ شروع کرنے کی ہزاروں وجوہات ہیں، صہیونی قابض فوج کے بوٹوں تلے روندی جانے والی فلسطینی سرزمین پر بے گناہوں کا اجتماعی قتل عام جاری ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ فلسطینی قوم کے لیے اب یہ ممکن نہیں کہ اپنے اسیران کے خلاف اس قتل عام پر صرف عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے فوری مداخلت کی اپیل کرکے بیٹھ جائے۔
انہوں نے فلسطینی مزاحمتی جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں کو اغوا کیا جائے تاکہ ہمارے نوجوانوں کو شہید کرنے والے اس دشمن کو کاری ضرب لگائی جا سکے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایسے وقت میں جب اسرائیل ہمارے اسیران اور نوجوانوں پر ظلم ڈھا رہا ہے تو اس کو راحت اور سکون سے چھوڑ دینا عقلمندی کا کام نہیں ہوگا۔
انہوں نے اس موقع پر بلال ذیاب، ثائر حلاحلہ جیسے قیدیوں کی مثال دی جن کو بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے 65 دن ہو چکے ہیں مگر اسرائیل کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ انہوں نے کہا کہ سیکڑوں فلسطینی اسیران سولہ دن سے بھوکے ہیں اس کے باوجود عالمی برادری مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔
انہوں نے دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں سے استفسار کیا کہ اس مجرمانہ خاموشی کو کیا نام دیا جائے؟ آزاد قومیں بے سرو پا فلسطینی اسیران کی مدد کے لیے اب تک کیوں متحرک نہیں ہوسکیں؟ سلامتی کونسل کہاں ہے؟

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.