(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزیراعظم نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک بھی عالمی وباء سے بچاؤمیں بہت زیادہ کامیاب نہیں ہوسکے ہیں ، مہلک وائرس کی تباہی سے بچنے کیلئے ہر صورت احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوگی۔
فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ میں اپنے دفتر میں عالمی وباء کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے ، بروقت اقدامات اور احتیاط اختیار نہیں کی جاتی تو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے ۔
انھوں نے عوام سے غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے گریز کرنے کی اپیل کرتےہوئے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر ہی واحد حل ہے ہمارے سامنے ترقی یافتہ ممالک کی مثال موجود ہے جو اس وائرس سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اسلیئے احتیاطی تدابیر کو ہر صورت اختیار کیا جائے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے 540 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 6 افراد مہلک وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے ، فلسطین میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 54,775 ہے ہلاک ہونے والوں کی تعداد493 ہوگئی ہے جبکہ مرض سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 464 ہے ۔