(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رومانوی وزیراعظم نے فلسطینی ہم منصب سے ملاقات میں مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ یورپی یونین نوآبادیاتی پالیسیوں کے خاتمے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں گی۔
گزشتہ روز فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے مقبوضہ فلسطین کے شہر رام اللہ میں اپنے دفتر میں رومانیہ کے وزیراعظم لڈوویک اورون سے ملاقات کی اس موقع پر فلسطینی وزیرخارجہ ریا ض المالی اور رومانیوی وزیرخارجہ اور بوگدان اوریسکو بھی موجود تھے ، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور معاشی اور علمی تعاون بڑھانے کے پر اتفاق کیا ۔ فلسطینی وزیراعظم نے مسئلہ فلسطین پر دو ریاستوں کے حل کی حمایت کرنے اور بین الاقوامی قانون کے تحت فلسیطنیوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ میں یورپی یونین کے ذریعے رومانیہ کے کردار کی تعریف کی۔
ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رومانوی زیر اعظم نے کہا کہ ہمیں فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی صیہونی نوآبادیاتی سرگرمیوں اور پالیسیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں 220 غیر قانونی صیہونی بستیوں میں 720،000 غیر قانونی آباد رہائش پزیر ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یورپی یونین کے ممالک ان غیر قانونی صیہونی بستیوں اور نوآبادیاتی پالیسیوں کے خاتمے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں گے ۔