ہالینڈ میں موجود فلسطینی کمیونٹی نے نکبہ کو چونسٹھ برس مکمل ہونے اور گزشتہ روز 28 روز تک بھوک ہڑتال کر کے اپنے مطالبات تسلیم کروانےوالے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی میں شہر ہیگ میں پارلیمان کے سامنےدھرنا دیا۔
ہالینڈ میں فلسطینیوں کے حقوق کی جدوجہد میں سرگرم تنظیم’’فلسطینی گھر‘‘ کے رکن سفیر بدیر نے کہا کہ فلسطینی قوم کے نکبہ (بڑی مصیبت) کو64 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ اس روز اٹہتر فیصد فلسطینی اراضی پر قبضہ اور سات لاکھ فلسطینیوں کو ملک بدر کر کے یہودی ریاست بنائی گئی۔ یہودی ریاست کے قیام کے موقع پر ہزاروں فلسطینیوں کے قتل عام کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔
اس احتجاجی دھرنے کے موقع پر فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم کو نمایاں کرنے کے لیے مختلف تصاویر، بینرز اور پوسٹرز کا سہارا لیا گیا ہے۔ دھرنے کے انتظام اتہالیڈ خیراتی فاؤنڈیشن، قبضہ ختم کرو اور مراکشی فاؤنڈیشن نے کیا۔
’’فلسطینی گھر‘‘ نامی تنظیم نے انیس مئی کو بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران سے یک جہتی کے لیے مظاہرے کا اعلان کر رکھا ہے گزشتہ روز اسیران کےمطالبات تسلیم اگرچہ تسلیم کیے جا چکے ہیں تاہم اب یہ دھرنا اسیران کے مطالبات تسلیم کیے جانے کی خوشی میں ہوگا جس میں ہالینڈ کے سابق وزیر اعظم کی بہن بھی شریک ہونگی۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

