فلسطین میں نوجوانوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں میراتھن سپورٹس میں سپورٹس اشیاء بنانے والی عالمی کمپنی ایڈیڈاس کے بائیکاٹ کی مہم شروع کردی ہے۔
منتظمین کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے ’’کھیل صرف ’’آزادی، انصاف، مساوات اور عدم تعصب پر مبنی ہونے چاہیں‘‘
مہم میں میراتھن ریس میں ایڈیڈاس کمپنی کی شرکت کی شدید مذمت کی گئی، یہ ریس مقبوضہ بیت المقدس کے دونوں مشرقی اور مغربی حصوں میں منعقد ہوگی۔
اس موقع پر فلسطینی نوجوانوں کی اس مہم نے کھیلوں کی تمام یونینز سے ایڈیڈاس کمپنی کے بائیکاٹ کی اپیل کی۔ مہم کی جانب سے نصب کردہ بینرز پر ایڈیڈاس کمپنی کی جانب سے منعقد مقابلوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مہم نے عرب سپورٹس یونین کی جانب سے فلسطینی میں ایڈیڈاس اور اس طرح کی کسی بھی استعمالی کمپنی کی جانب سے منعقد کھیلوں کے بائیکاٹ کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
مہم نے لاکھوں فلسطینیوں کو قتل کرنے والے اسرائیلی استعمار کی کمپنیوں کے زیر انتظام کسی قسم کے مقابلوں میں شرکت کی انتہائی غلط اقدام قرار دیا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

