جنین (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کے ہاں قید کیے گئے ایک فلسطینی استاد اور سماجی کارکن ثامر سباعنہ کو تین ہفتے کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا گیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سباعنہ کو تین ہفتے مسلسل حراست میں رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کیا گیا۔ انہیں تین ہفتے پیشتر ایک حراستی مرکز میں طلب کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔
عدالت نے سباعنہ کو چار ہزار شیکل ضمانت پر رہائی کی اجازت دی تھی مگر فلسطینی اتھارٹی کی ڈیفینس فورس نے عدالتی فیصلہ مسترد کر دیا تھا۔
ثامر سباعنہ کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے قباطیہ قصبے سے ہے۔ وہ 8 سال تک اسرائیلی زندانوں میں بھی قید کاٹ چکے ہیں۔