• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 30 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی شیلنگ،درجنوں افراد زخمی

ہفتہ 19-11-2011
in فلسطین
0
plf army_people
0
SHARES
0
VIEWS

plf army_people

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں جمعہ کے روز اسرائیل کی نسلی دیوار اور یہودی آباد کاری کےخلاف فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے پر اسرائیلی فوج نے وحشیانہ لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ شہر کے قریبی علاقے بلعین میں نماز جمعہ کے بعد سینکڑوں شہریوں نے ایک مرکزی شاہراہ پر جمع ہوکرصہیونی مظالم اور ریاستی دہشت گردی کےخلاف احتجاجی جلوس نکالا۔ اس موقع پرتعینات اسرائیلی پولیس اور فوج نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں چلائیں،ان پر لاٹھی چارج کیا اور زہریلی آنسو گیس کی شیلنگ کی، جس کے نیتجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں کئی غیرملکی انسانی حقوق کے رضاکار بھی شامل ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں جمعہ کے روز ہوئےمظاہرے میں شہری سخت مشتعل دکھائی دے رہے تھے، انہوں نے اسرائیل کےخلاف شدید نعرے بازی کے علاوہ فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے عناصر کوبھی سخت تنقید کانشانہ بنایا۔
خیال رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیل نے یہودی بستیوں کے تحفظ کے لیے سینکڑوں کلو میٹر کے علاقے پر نسلی دیوارتعمیر کر رکھی ہے جس نے فلسطینیوں کی اراضی، ان کے خاندانوں اور آبادیوں کو ایک دوسرے سےجدا کر رکھا ہے۔ اسرائیل کی اس نسل پرستی کےخلاف فلسطینی شہری گذشتہ تین سال سے مسلسل احتجاج کرتے آ رہے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.