(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی فوج فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں تعینات ایک فوجی اہلکار کے شدید زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اس کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی۔
اسرائیلی فوجی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں روٹین کی ایک کارروائی کے دوران فوجی اڈے پرایک فوجی زخمی ہوگیا۔زخمی فوجی اہلکار کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہےجہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوجیوں کی چوکی پر حملہ کیا حملے میں ایک سے زیادہ صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں تاہم اسرائیلی فوج معلومات کو چھپارہی ہے
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے زخمی ہونے والے فوجی کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں جبکہ کسی فلسطینی مزاحمتی گروپ نے بھی اس حوالے سے کوئی اطلاعات ظاہرنہیں کی ہیں ۔