(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی مجاہدین نے چند منٹوں کے اندر اندر دشمن کی طاقت کا گھمنڈ خاک میں ملاتے ہوئے طاقت کا توازن پاش پاش کردیا۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز اپنے بیان میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی شاندار کارروائیوں کے جواب میں صیہونی دشمن کو گھٹنوں پر لانے کے بعدکہا ہےکہ جنگ صہیونیت کےقلب میں داخل ہو چکی ہے، فلسطینی مزاحمت نے چند منٹوں کے اندر اندر دشمن کی طاقت کا گھمنڈ خاک میں ملاتے ہوئے طاقت کا توازن پاش پاش کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ اسرائیلی دشمن مسجد اقصیٰ اور دوسرے مقدسات کے خلاف ایک خطرناک چال چل رہا ہے۔ مسجد اقصیٰ خطرے میں ہے اور ہمیں اس کا دفاع کرنا ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے مزید کہا حماس اس جنگ میں اپنی فتح کی دہلیز کے قریب تر ہے۔ ہم اس وقت ایک عظیم کامیابی کے قریب ہیں۔