• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی قیدی ماہر الاخرس کو زندگی اور موت کی جنگ لڑتے ہوئے آج 102دن ہوگئے

جمعرات 05-11-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
فلسطینی قیدی ماہر الاخرس کو زندگی اور موت کی جنگ لڑتے ہوئے آج 102دن ہوگئے
0
SHARES
0
VIEWS

  (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی قیدی مہر الاخرس صہیونی ریاست کی مسلسل غیر قانونی  انتظامی حراست  کو مسترد کرتے ہوئے مسلسل 102 ویں دن اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کےعلاقے جینن سے تعلق رکھنے والے میں قیدی ماہر الاخرس نےصہیونی مظالم کے خلاف 102ویں دن بھی اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے بھوک ہڑتال پرقائم ہیں جس کے نتیجے میں وہ صحت کی خطرناک صورتحال سے دوچار ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی قیدیوں اور ان سے متعلق اہم اموری اختیارات کے سربراہ میجر جنرل قادری ابوبکر کی جانب سےتصدیقی بیا ن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق انہوں نے زبان سے محروم قیدی کی صحت کی صورتحال کی سنگینی سے خبردار کر تےہوئے کہا ہےکہ کسی بھی لمحے وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گےجبکہ اسیر ماہر الاخرس صیہونی ریاست کی غیر قانونی انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت گزشتہ 102 دنوں سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کا اب بھی یہی کہنا ہے کہ یا تو انھیں آزادی ملے گی یا وہ شہادت قبول کریں گے ۔

واضح رہے کہ الاخرس کو 27 جولائی 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا  اور ان کی گرفتاری کے بعد انہیں حوارہ حراستی مرکز میں منتقل کردیا گیا تھا  جہاں انہوں نے صیہونی ریاستی دہشتگردی اور غیر قانونی انتظامی حراست کی پالیسی کے خلاف بطور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی تھی  اور اس کے بعد انہیں اوفرجیل میں ڈال دیا گیا تھا   بعدازاں  چار ماہ تک انتظامی حراست میں رکھے جانے کے بعدصہیونی  عدالت نے ان کے  گرفتاری کے وارنٹ کی تصدیق کردی تھی۔

Tags: صہیونی انتظامی حراستصہیونیئزمماہر الاخرسمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.