جنین (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی شہری محمد فواد فارس مسلسل اسیری کے 15 سال مکمل کرنے کے بعد کل منگل 26 مارچ کو اسیری کے 16 ویں سال میں داخل ہوگیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کے ڈائریکٹر منتصر سمور نے بتایا کہ اسیر فارس کو اس کے خاندان کے افراد سے ملاقات سے بھی محروم رکھا ہے۔